• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

رب وسدا اندر میرے ۔۔۔ انجم صحرائی

webmaster by webmaster
اگست 26, 2025
in کالم
0
رب وسدا اندر میرے ۔۔۔ انجم صحرائی

پوچھنا یہ ہے کہ موت آتی ہے تو جسم کہیں غائب نہیں ہوتا نہ نظروں سے اوجھل ہوتا ہے اورنہ ہی جسم کے قد قامت میں کوئی کمی ہوتی نہ بیشی بلکہ جیسا تھا ویسا ہی ہے کی بنیاد پر موجود رہتا ہے ..بس بے بس ہو جاتا ہے , بے بس بھی اتنا کے بے نور آنکھوں کو کوئی بند کرے تو کرے خود بند نہیں کر سکتا .چاہنے والے ناک کے نتھنوں میں کاٹن سے بند کرتے ہیں 6فٹ کالمبا تڑنگاجسم کوئی رد عمل نہیں دے سکتا ..جسم موجود ہوتا ہے مگر نہیں ہوتا ..
کہتے موت جسم سے روح نکل جانے کا نام ہے . روح نکل جاتی تو جسم مر جاتا ہے مطلب یہ ہوا جسم اور روح دو الگ الگ موضوعات ہیں جسم میں روح ہے تو زندگی اگر روح نہیں تو موت ..
کسی نے روح کو نکلتے دیکھا . مرتے تو بہت سوں نے دیکھا ہو گا ..روح نکلتے شاید ہی کسی نے مشاہدہ کیا ہو گا ..اگر میں کہوں کہ میں نےدیکھا ہے تو یقیننآ آپ سوچیں گے کہ شاید میں بڑی بڑی چھوڑ رہا ہوں , لیکن یہ سچ ہے کہ میں نے تا دم مرگ روح کو جسم سے نکلتے دیکھا ہے واقعہ کچھ یوں ہے کہ دادی امان کو زندگی کی آخری ا لٹی جب آئی ان کا سر میری گود میں تھا ..جب سے بابا دادی کو ہسپتال سے گھر لاے تھے الٹیاں رک ہی نہیں رہی تھیں ..الٹیاں کر کر دادی امان نیم بے ہوش ہو چکی تھیں دادی امان نے ہچکی لی اور الٹی کرنے کے لئے سر گھمایا ابکائی تھی نکلا کچھ بھی نہیں لیکن الٹی کی اس آخری کوشش نے انہیں بری طرح نڈھال کر دیا تھا ..میں نے دادی کے چہرے کو ٹشو سے صاف کیا اور چہرے کو سیدھا کر کے گود میں لے لیا ..
میری نظریں دادی کے چہرے پر تھیں چہرے کے نقوش بگڑتے جا رہی تھے لگتا تھا جیسے دادی خاصی اذیت میں ہیں تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ مجھے محسوس ہوا کہ غیر مرعی ہلکے رنگ کا سفید سا مرغولہ دادی کے نتھنوں سے نکلا اور بر آمدے کی چھت کی جانب جاتے ہوے کہیں راستے میں ہی گم ہو گیا , دادی مر چکی تھیں . روح کے جسم سے پرواز کرتے ہی جسم بے حس و حرکت ہو گیا حواس خمسہ بے حواس ہو گئے .
لگتا سارا کھیل ہی روح کا ہے جیسے بجلی کا کرنٹ ہے تو روشنی ہے اسی طرح روح کا کرنٹ ہے تو جسم کی خود نمائی ہے ..روح نکلی تو کھیل ختم ..روح کو بقا ہے اور جسم کو فنا ..روح چلی جاتی ہے اور جسم زیر زمیں مٹی میں مل کرآسودہ خاک ہو جاتا ہے .
اب روح ہے کیا ?قران مجید میں روح کا تعارف یوں کرایا گیا ہے کہ "روح میرے رب کے امر سے ہے” امر کہتے ہیں حکم کو .مطلب رب کا امر ہی زندگی ہے ..بندے کی زندگی بندے کا بولنا بندے کی طاقت بندے کا دیکھنا سبھی کچھ اسی امر ربی کا محتاج ..اور یہی امر بندے کی شاہ رگ کے نزدیک ..
رب وسدا اندر میرے
زندگی ہے یا موت بس سبھی کچھ امر کی محتاج ..اور یہی امر ہے روح ..امر نہ ہو تو روح بھی بیکار اور جسم کا تو ذکر ہی کیا ..مٹی تھا مٹی ہو گیا
جسم تو مٹی میں ملتا ہے یہیں مرنے کے بعد
اس کو کیا روئیں جو مرتا نہیں مرنے کے بعد

Tags: column by anjum sehrai
Previous Post

کالا باغ ڈیم بن جاتا تو پانی بحران نہ بنتا . حکمران نہ دریا بیچتے نہ قوم مسائل کا شکار ہوتی .حاجی خیر محمد بڈیرہ ایڈووکیٹ

Next Post

لیہ ۔ محلہ قادر آباد کی گلی اتفاق کلاتھ والی تجاوزات کا شکار ,ضلعی انتظامیہ راستہ بحال کراءے ۔ اہل محلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

پوچھنا یہ ہے کہ موت آتی ہے تو جسم کہیں غائب نہیں ہوتا نہ نظروں سے اوجھل ہوتا ہے اورنہ ہی جسم کے قد قامت میں کوئی کمی ہوتی نہ بیشی بلکہ جیسا تھا ویسا ہی ہے کی بنیاد پر موجود رہتا ہے ..بس بے بس ہو جاتا ہے , بے بس بھی اتنا کے بے نور آنکھوں کو کوئی بند کرے تو کرے خود بند نہیں کر سکتا .چاہنے والے ناک کے نتھنوں میں کاٹن سے بند کرتے ہیں 6فٹ کالمبا تڑنگاجسم کوئی رد عمل نہیں دے سکتا ..جسم موجود ہوتا ہے مگر نہیں ہوتا ..
کہتے موت جسم سے روح نکل جانے کا نام ہے . روح نکل جاتی تو جسم مر جاتا ہے مطلب یہ ہوا جسم اور روح دو الگ الگ موضوعات ہیں جسم میں روح ہے تو زندگی اگر روح نہیں تو موت ..
کسی نے روح کو نکلتے دیکھا . مرتے تو بہت سوں نے دیکھا ہو گا ..روح نکلتے شاید ہی کسی نے مشاہدہ کیا ہو گا ..اگر میں کہوں کہ میں نےدیکھا ہے تو یقیننآ آپ سوچیں گے کہ شاید میں بڑی بڑی چھوڑ رہا ہوں , لیکن یہ سچ ہے کہ میں نے تا دم مرگ روح کو جسم سے نکلتے دیکھا ہے واقعہ کچھ یوں ہے کہ دادی امان کو زندگی کی آخری ا لٹی جب آئی ان کا سر میری گود میں تھا ..جب سے بابا دادی کو ہسپتال سے گھر لاے تھے الٹیاں رک ہی نہیں رہی تھیں ..الٹیاں کر کر دادی امان نیم بے ہوش ہو چکی تھیں دادی امان نے ہچکی لی اور الٹی کرنے کے لئے سر گھمایا ابکائی تھی نکلا کچھ بھی نہیں لیکن الٹی کی اس آخری کوشش نے انہیں بری طرح نڈھال کر دیا تھا ..میں نے دادی کے چہرے کو ٹشو سے صاف کیا اور چہرے کو سیدھا کر کے گود میں لے لیا ..
میری نظریں دادی کے چہرے پر تھیں چہرے کے نقوش بگڑتے جا رہی تھے لگتا تھا جیسے دادی خاصی اذیت میں ہیں تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ مجھے محسوس ہوا کہ غیر مرعی ہلکے رنگ کا سفید سا مرغولہ دادی کے نتھنوں سے نکلا اور بر آمدے کی چھت کی جانب جاتے ہوے کہیں راستے میں ہی گم ہو گیا , دادی مر چکی تھیں . روح کے جسم سے پرواز کرتے ہی جسم بے حس و حرکت ہو گیا حواس خمسہ بے حواس ہو گئے .
لگتا سارا کھیل ہی روح کا ہے جیسے بجلی کا کرنٹ ہے تو روشنی ہے اسی طرح روح کا کرنٹ ہے تو جسم کی خود نمائی ہے ..روح نکلی تو کھیل ختم ..روح کو بقا ہے اور جسم کو فنا ..روح چلی جاتی ہے اور جسم زیر زمیں مٹی میں مل کرآسودہ خاک ہو جاتا ہے .
اب روح ہے کیا ?قران مجید میں روح کا تعارف یوں کرایا گیا ہے کہ "روح میرے رب کے امر سے ہے" امر کہتے ہیں حکم کو .مطلب رب کا امر ہی زندگی ہے ..بندے کی زندگی بندے کا بولنا بندے کی طاقت بندے کا دیکھنا سبھی کچھ اسی امر ربی کا محتاج ..اور یہی امر بندے کی شاہ رگ کے نزدیک ..
رب وسدا اندر میرے
زندگی ہے یا موت بس سبھی کچھ امر کی محتاج ..اور یہی امر ہے روح ..امر نہ ہو تو روح بھی بیکار اور جسم کا تو ذکر ہی کیا ..مٹی تھا مٹی ہو گیا
جسم تو مٹی میں ملتا ہے یہیں مرنے کے بعد
اس کو کیا روئیں جو مرتا نہیں مرنے کے بعد

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.